دنیا کے خوبصورت ترین مجرم کر لند ن سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

دنیا کے خوبصورت ترین مجرم کر لند ن سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

لندن : دنیا کے خوبصورت ترین مجرم کو لندن میں اترنے کے چند گھنٹے بعد ہی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ جرمی میکس کو 2014میں سٹاکٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے لائسنس کے بغیر پستول رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔


جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں اتاری گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی ۔ اس کو عدالت نے 27ماہ کی جیل کی سزا سنائی تھی ۔جس کے بعد اس کو رہا کر دیا گیا ۔

تاہم گزشتہ دنوں وہ لندن اپنے ایک نجی کمپنی کے فوٹو شوٹ کے لیے جرمی آیا تھا ۔ مگر ایمگریشن حکام نے اس کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے اقدامات کیئے۔

جرمی میکس کو امریکی ائر لائن پر فوری طور پر بیٹھا دیا گیا۔