متحدہ عرب امارات کے دس ایسے حکومتی محکمے جن میں غیر ملکی بھی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے دس ایسے حکومتی محکمے جن میں غیر ملکی بھی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں

دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات میں بطور غیر ملکی رہائش پذیر ہیں اور ملازمت بھی کسی حکومتی محکمے میں کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے بھی اپکے حکومتی محکمے میں ملازمت حاصل کرنے کا موقع موجود ہے، متحدہ عرب امارات میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق نوے فیصد لوگوں نے جواب دیا کہ وہ 2017میں کوئی نئی ملازمت کرنا چاہتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں زیادہ تر غیر ملکی پرائیویٹ ملازمت کرتے ہیں اس میں سے بہت سارے کسی حکومتی محکمے میں ملازمت کا حصول کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں ہم آپکو حکومت کے ان محکموں کے متعلق بتاتے ہیں
محکمہ ثقافت
دبئی ثقافت اور فنون کی حکمت عملی میں سب سے آگے ہونے کی خواہش رکھتاہے ،دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد المتوم کی جانب سے یہ حکمت عملی 2015میں بنائی گئی تھی۔اس محکمے میں غیر ملکی منیجر کی نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔
سرکاری میڈیا آفس
دبئی میڈیا انکارپوریٹڈ متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑی میڈیا آرگنائزیشن سمجھی جاتی ہے۔جس میں غیر ملکی منصوبہ بندی کے ماہر بطور تجزیہ نگار نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ اس محکمے میں انٹرنل آڈٹ سینئر منیجر کیلئے بھی غیر ملکی اپلائی کر سکتے ہیں۔
دبئی ویمن اسٹبلشمنٹ
دبئی کے محکمہ ویمن اسٹبلشمنٹ امارات میں آپ بطور سینئر سیلز آفیسر نوکر ی حاصل کر سکتے ہیں۔
دبئی پروفیشنل کمیونیکیشن کارپوریشن سرکاری اور غیر سرکاری سیکٹرز کو خدمات فراہم کرتاہے اور اس میں ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پر تارکین وطن نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔
دبئی کسٹمز کے محکمے میں انسپیکشن آفیسر پر بھی غیر ملکی تعیناتی کیلئے اہل ہیں۔
دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروس میں طبی امداد کیلئے نرس بھرتی ہونے کیلئے بھی غیر ملکی خواتین اہل ہیں۔
دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ میں تین مختلف اسامیوں پر تارکین وطن نوکری حاصل کر سکتے ہیں
بطور سینئر گرافک ڈیزائنر
بطور پارٹرنرشپ آفیسر
بطور پروٹوکول آفیسر
محمد بن راشد ہاوسنگ اسٹبلشمنٹ میں سینئر سوشل ریسرچر
دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں سسٹم انجینئر
دبئی میونسپلٹی پانچ مختلف اسامیوں کیلئے غیر ملکی اہل ہیں
مکینکل انجینئر
انوائرمنٹ آفیسر
فوج ہائجین انسپکشن آفیسر
ویٹرنیٹی ڈاکتر
سول انجینئر