بالی ووڈ کی 6ایسی شخصیات جن کا اعلی تعلیم کا خواب ادھورا رہ گیا

بالی ووڈ کی 6ایسی شخصیات جن کا اعلی تعلیم کا خواب ادھورا رہ گیا

لاہور:بالی ووڈ انڈسٹری نہ صرف ہندوستان اور پاکستان میں دیکھی جانے والی بڑی انڈسٹری ہے بلکہ پوری دنیا میں اس انڈسٹری کی بنائی ہوئی فلمیں دیکھی جاتی ہیں اور اس انڈسٹری کے فنکاروں کے دیوانے بھی پوری دنیا میں موجود ہیں ۔یہ دیوانے نہ صرف اپنے ستاروں کسے ملنا چاہتے ہیں بلکہ ان کے بارے میں جاننا بھی چاہتے ہیں کہ ان کی عام زندگی کیسی ہے اور ان کا بچپن،تعلیم وغیرہ کیسی رہی۔یہاں ہم آپ کو بالی ووڈ کے ایسے ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جو یا تو یونیورسٹی تک اعلی تعلیم کے لیے پہنچے ہی نہیں اور اگر پہنچے بھی تو اپنی پڑھائی جاری نہ رکھ سکے۔
کرینہ کپور


بالی ووڈ کی بے بو اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور وکیل بننا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے کالج کے بعد دنیا کی سب ے بہترین یونیورسٹی ہارورڈ میں داخلہ بھی لے لیا لیکن جلد ہی اکتا کر یونیورسٹی چھوڑ دی اور اداکاری کی طرف آگئیں۔
دیپیکا پاڈوکون


دیپکا نے ہائی سکول کی تعلیم بنگلور کے صوفیہ ہائی سکول سے حاصل کی اور پھر ماﺅنٹ کیرمل کالج سے پڑھیں لیکن جب انہوں نے سوشیالوجی مین ماسٹرز کے لیے گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو اپنے ماڈلنگ شیڈولز کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکیں اور پڑھائی کو خیر باد کہ دیا۔
اکشے کمار


اکشے کمار کالج تک تو پہنچ گئے لیکن کالج کی سطح تک بھی تعلیم پوری نہ کر سکے اور اپنے مارشل آرٹ کے لیے جنون کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہ دیا۔
ایشوریہ رائے بچن


ایشوریہ رائے بچن جو 1994کی مس یونیورس بھی رہ چکی ہیں کالج کی تعلیم حاصل نہیں کر سکیں اور اداکاری کی طرف آگئیں۔
سلمان خان


بالی ووڈ کے دبنگ اداکار اور ہیرو سلو بھائی نے بھی کالج میں داخلہ تو لے لیا لیکن اپنی اداکاری کے لیے شوق کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔
عامر خان


مسٹر پرفیکٹ ک شاید بالی ووڈ کے رنگ کتابوں کے رنگوں سے زیادہ بھاتے تھے یہی وجہ ہے کہ عامر خان نے اعلی تعلیم تو دور کی بات کالج کی سطح کی تعلیم بھی نہ حاصل کی۔