کیپ ٹائون:خاتون فوٹوگرافر پر چیتے کا حملہ، محافظ نے بچا لیا ویڈیو دیکھیں

کیپ ٹائون:خاتون فوٹوگرافر پر چیتے کا حملہ، محافظ نے بچا لیا ویڈیو دیکھیں

کیپ ٹائون: خون خوار جنگلی جانوروں سے ’چھیڑ چھاڑ کرنا یا بغیر حفاظتی انتظامات کے ان کے قریب جانا اپنی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ چین میں فوٹو گرافی کی شوقین ایک خاتون سیاح نے بھی ایک چڑیا گھر میں چیتے کے قریب جا کراس کی تصویر بنانے کی کوشش کی۔ موقع پرموجود محافظ نے چیتے کا چارہ بنتے بنتے خاتون کو بچالیا۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر اس واقعے کی فوٹیج پوسٹ کی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون چڑیا گھر میں ایک چیتے کے قریب جانے کوشش کررہی ہے۔ اس نے ہاتھ میں موبائل فون اور کیمرہ بھی تھام رکھا اور وہ چیتے کی تصاویر اتارنے کی کوشش کررہی ہے۔

اسی اثناء میں چیتا پہلے آہستہ آہستہ اس کی طرف بڑھتا ہے اور پھر یک دم خاتون پر جھپٹ پڑتا ہے۔ خوش قستمی سے خاتون سیاح کی گردن چیتے کے جبڑوں میں آنے سے بچ جاتی ہے۔ موقع پر موجود ایک محافظ ڈنڈے مار کر چیتے کو پیچھے ہٹا اور خاتون کو اس کے چنگل سے چھڑاتا ہے۔

’ڈیلی میل‘ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقا کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا۔ چیتے کے حملے کا شکار ہونے والی خاتون کی شناخت ’بیگی لیو‘ کے نام سے کی گئی ہے جوخون خوار جانور کے حملے میں بال بال محفوظ رہی۔

ویڈیو دیکھیں 

مصنف کے بارے میں