'عمران، شیطان اور ایک مکار مولوی جے آئی ٹی کو دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں'

'عمران، شیطان اور ایک مکار مولوی جے آئی ٹی کو دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں'

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں عمران خان، راولپنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں جبکہ وڈیو پیغام سے عمران خان کی سازش ثابت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا امید ہے سپریم کورٹ ایسی منفی حرکتوں کا نوٹس لے گی اور ان لوگوں کو جے آئی ٹی کی کارکردگی پر اثر انداز نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر قانون نے کہا اختلافی نوٹ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ثابت کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اس طرح کا اقدام کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے۔ عدالتی فیصلے کو اختلافی نوٹ سے نیچا ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اطالوی ناول کو آسمانی صحیفہ ثابت کیا جا رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کرپشن کے خلاف آصف زرداری کی مہم قیامت کی نشانی ہے اور اعتزاز احسن ہمیشہ سے انتہائی منافق اور ذہانت فروش انسان ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں