بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی اجازت مل گئی

بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی اجازت مل گئی

لاس اینجلس: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کو کون نہیں جانتا  دونوں کی جوڑی ایسی مشہور تھی کہ ہر کوئی ان کا گرویدہ تھا لیکن جب دونوں کا تعلق ختم ہوا تو ایسا ہوا کہ ان کے مداح بھی غمگین ہو گئے ۔

ان کی علیحدگی کے بعد بریڈ پٹ کو ان کے بچوں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی لیکن اب  ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد بچوں کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔ میڈیا کے مطابق انجلینا جولی جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں بریڈ پٹ سے طلاق لی تھی۔

انجلینا نے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے چھ بچوں کو بریڈ پٹ سے کیلیفورنیا کے شہر لاس فلز میں ان کے گھر پر ملنے کی اجازت دی ہے۔ بچوں کو دیکھ کر بریڈ آبدیدہ ہو گئے اور انہیں گلے سے لگا لیا -