ماریہ شراپوا کی پابندی کے بعد کل سے انٹر نیشنل ٹینس کورٹ میں واپسی

ماریہ شراپوا کی پابندی کے بعد کل سے انٹر نیشنل ٹینس کورٹ میں واپسی

ماسکو: ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر ڈوپنگ کی وجہ سے لگائی گئی 15 ماہ کی پابندی کل ختم ہو رہی ہے۔ 29 سالہ ماریا شراپوا سٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کریں گی جہاں ان کی واپسی وائلڈ کارڈ انٹری سے ہو گی۔ ٹینس سے دور شراپوا ایونٹ کی ان سیڈڈ پلیئر بطور شرکت کر رہی ہیں۔ انہیں عالمی رینکنگ کی بڑی پوزیشن کی کھلاڑی کے خلاف کھیلنا ہو گا۔

روسی اسٹار آخری بار گزشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں اِن ایکشن ہوئیں تھیں جبکہ اسی سال مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تاہم اپیل کرنے پر ان کی پابندی 9 ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی جو کل ختم ہو رہی ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں