سرفراز احمد کو دھکا دینے والے ویسٹ انڈین باؤلر پر جرمانہ

جمیکا ، آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی سرفراز احمد کو دھکا دینے پر ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر شینن گیبریئل کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میچ کے چوتھے دن پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران 103ویں اوور کے دوران شینن گیبریئل نے اپائر رچرڈ النگورتھ سے اپنی کیپ وصول کرتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود پاکستانی بلے باز سرفراز احمد کو جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔
شینن گیبریئل آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی، آفیشل، امپائر یا کسی اور شخص سے جان بوجھ کر جسمانی طور پر ٹکرانا یا نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔
شینن گیبریئل پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تین منفی پوائنٹس بھی دے دیے گئے ہیں۔گیبریئل نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا کو بھی تسلیم کر لیا جس کے بعد معاملے کی سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔