اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی نے گونوازگو تحریک کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور یہ بھی کہا ہے اے این پی پانامہ کے ایشو پر  وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو بتا دیا ہے کہ دیگر ایشوز پر ساتھ ہیں ،لیکن وزیراعظم کااستعفی نہیں مانگیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ پاناما پر فیصلہ تسلیم کریں گے اب کیوں شرارت ہورہی ہے.