مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں

مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں

 مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلے میں اسٹیج سے گرنے والی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں۔فرزانہ ناز پاک چائینہ فرینڈ شپ ہال میں کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں موجود تھیں، جہاں وہ اسٹیج سے 12 فٹ کی اونچائی سے نیچے گرگئیں۔اس کے نتیجے میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں شفاء انٹر نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ 'ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے' شائع ہوا تھا جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔