فواد خان کا تعلق ایک ’ممنوعہ سرزمین‘ سے ہے، سیف علی خان

فواد خان کا تعلق ایک ’ممنوعہ سرزمین‘ سے ہے، سیف علی خان

فواد خان کا تعلق ایک ’ممنوعہ سرزمین‘ سے ہے، سیف علی خان

بالی ووڈ:سیف علی خان کے مطابق ’فواد خان اور دیگر پاکستانی اداکاروں کی شخصیت کے ساتھ ایک الگ سا گلیمر جوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا ممنوعہ سرزمین سے تعلق ہے، اگر یہ ہندوستانی اداکار ہوتے تو وہ الگ سا گلیمر ان کے ساتھ نہ ہوتا، تب یہ بھی یہاں عام ہی مانے جاتے‘۔انہوں نے پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی پر بھی سوال اٹھایا۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پابندی کے بارے میں کچھ سمجھ نہیں آتا، ایک طرف تو آپ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق رکھتے ہیں، فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں، کرکٹ کھیلتے ہیں اور دوسری جانب کچھ اور ہی معاملات دکھائی دیتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ان دونوں ممالک کے درمیان بہت کچھ چل رہا ہے جس کا کسی کو معلوم نہیں‘