بھارتی سرکار نے گائے کو قومی شناخت دینے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی : بھارتی سرکار کا ایک اور انوکھا کام، اب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی شناختی نمبر جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔

بھارتی سرکار نے گائے کو قومی شناخت دینے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی : بھارتی سرکار کا ایک اور انوکھا کام، اب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی شناختی نمبر جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں موقف دیا ہے کہ وہ ملک میں موجود لاکھوں گائیوں کو خصوصی شناختی نمبر جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اور ایسا اس لیے کررہی ہے تاکہ ہندوستان میں مقدس سمجھے جانے والے اس جانور کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔سپریم کورٹ میں بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ لاکھوں گائیوں کو خراب نہ ہونے والے پلاسٹک ٹیگز لگائے جائیں گے جن پر خصوصی شناختی نمبر درج ہوگا اور یہ نیشنل ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا تاکہ بھارت کے اندر اور بیرون ملک گائے کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔
خیال رہے کہ بھارت میں گائے کو مقدس جانور کا درجہ دیا جاتا ہے اور کئی ریاستوں میں اسے ذبح کرنے اور گوشت استعمال کرنے پر سزائیں دی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں حکومتی سطح پر بھی گائے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔