شہدائے پاکستان پر بننے والی فلم ”یلغار“ کا ٹریلر جاری

کراچی: شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بننے والی پاکستان فلم”یلغار“ آخر کار ریلیز کے لیے تیار ہے۔ یہ تقریباً تین سالوں سے بنائی جا رہی تھی ، تاہم فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر حسن رانا نے اس فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا، ، ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران انہوں نے فلم کی مکمل کاسٹ اور ٹیم کو بھی متعارف کروایا۔ ٹریلر کی نمائش کے دوران ڈاکٹر حسن رانا کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے ایک نہایت جذباتی موقع ہے‘۔ہدایت کار نے فلم کے حوالے سے کئی ایسے انکشاف کیے، جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ہدایت کار کے مطابق فلم ’یلغار‘ کی کہانی ان کے دل سے کافی قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم خبروں میں روز پڑھتے ہیں کہ کئی فوجی شہید ہوگئے، لیکن آخر یہ لوگ ہیں کون؟ میں یہ کہانیاں سب کے سامنے لانا چاہتا تھا‘۔ان کے مطابق اس فلم کے ذریعے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جو اپنے پیاروں کو چھوڑ کر پاکستان کی خاطر اپنی قربانی دیتے ہیں۔ڈاکٹر حسن رانا کے مطابق فلم کے تمام اداکاروں نے اس فلم میں موجود کرتب خود کیے ہیں، جن کے لیے سب کو بےحد محنت کرنی پڑی۔پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اس فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے، ہدایت کار کے مطابق ہمایوں کا ایسا ماننا تھا کہ وہ اس فلم میں ولن کا کردار ٹھیک انداز میں ادا نہیں کرپائیں گے، تاہم حسن رانا کو ان پر پورا بھروسا تھا۔