جمیکا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں جیت کیلئے 32  رنز کا ہدف دے دیا۔ 
ویسٹ انڈیز نے پانچوٰیں دن کھیل کا آغاز کیا تو اس کے 4 کھلاڑی پویلین کی جانب لوٹ چکے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز پاکستان کے 407رنز کے جواب میں صرف 152 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور صرف 31 رنز کی برتری حاصل کی۔یاسر شاہ نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کےچوتھے روز کے کھیل میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 286 رنز کے جواب میں 407 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور 121 رنز سے برتری حاصل کرلی تھی،جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 133رنز بنالیے ہیں اور 12رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
گرین شرٹس کی طرف سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے عمدہ باو¿لنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی آوٹ کئے جس میں بریتھ وائٹ 14، پوول 49، ہیٹمیئر 20 اور ہوپ 6 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔پاکستانی کی جانب سے محمد عباس نے دو ،وہاب ریاض اورمحمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچا دیاہے۔