پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

جمیکا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7وکٹوں سے چیت لیا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدف دے رکھا تھا جسے پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمیکا کے سبائنا پارک میں کھیلے جارہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے 32 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل پانچویں روز کا کھیل جب شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نا مکمل اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سے شروع کی، اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 28 رنز درکار تھے، لیکن میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی رہیں اور پوری ٹیم 152 رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔

کیرن پائول49،شمرون ہیٹمائر20،بریتھ ویٹ اور جیسن ہولڈر14،14 جبکہ روسٹن چیز16 اور بشو18رنز کی مزاحمت کر سکے باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نےشاندار باؤلنگ کے مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد عباس نے 2، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 286 اور دوسری میں 152 رنز بنائے جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 407 رنز بنائے تھے۔