لاہور: سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

لاہور: سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بیگم کوٹ شاہدرہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔27 سالہ فوزیہ کا کہنا ہے کہ اس کی 2 سال پہلے شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا۔

فوزیہ کے مطابق سسرالیوں نے اسے تنگ کیا تو وہ میکے چلی گئی لیکن 2 روز قبل اس کے خاوند نے فون پر کہا کہ سسرال جاؤ اور اپنی ساس سے معافی مانگ کر وہاں رہو۔

 مزید پڑھیں: اے ٹی سی مقدمات، عمران خان کی بریت سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائیگا
 

خاتون کے مطابق وہ اپنے سسرال گئی جہاں مبینہ طور پر اس کی ساس، جیٹھانی اور دیوروں نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں