لیہ، خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

لیہ، خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

لیہ: ڈرائیور کی غفلت یا تیز رفتاری، مزدور خاندانوں کی دنیا اجاڑ دی۔ لیہ کے علاقے فتح پور میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ملتان سے بھکر جانے والی بس نے ٹریکٹر ٹرالی کو روند ڈالا جس سے ڈرائیور سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: اے ٹی سی مقدمات، عمران خان کی بریت سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائیگا

مرنے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تینوں بھائی درختوں کی کٹائی کیلئے جا رہے تھے کہ جوگی اڈا کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں