اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس، گواہ کا بیان ضمنی ریفرنس ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس، گواہ کا بیان ضمنی ریفرنس ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ محمد عظیم کے مرکزی ریفرنس میں قلمبند کرائے گئے بیان کو ہی ضمنی ریفرنس میں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: لیہ، خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
 

سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان  نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت میں آج استغاثہ کے گواہ عبدالرحمان گوندل کا بیان قلمبند کیا گیا۔

دوسری جانب گواہ محمد عظیم کے مرکزی ریفرنس میکں قلمبند کرائے گئے بیان کو ہی ضمنی ریفرنس میں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ بعدازاں کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2018 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کو بطور شریک ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں