میلانیا نے عادت سے مجبور ٹرمپ کا ہاتھ ایک بار پھر جھٹک دیا

میلانیا نے عادت سے مجبور ٹرمپ کا ہاتھ ایک بار پھر جھٹک دیا
کیپشن: فرانسیسی صدر کے استقبال کے موقع پر ٹرمپ اور میلانیا وائٹ ہاؤس میں ایک ساتھ کھڑے ہیں--- فوٹو/ اے ایف پی

واشنگٹن: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو نظرانداز کرکے شہ سرخیوں کی زینت بن گئی۔ یہ واقعہ وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے موقع پر پیش آیا۔

تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا تاہم خاتون اول نے انہیں کچھ خاص لفٹ نہیں کروائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ٹرمپ نے میلانیا کے دائیں ہاتھ کی پشت کو چھوا لیکن کوئی ردعمل نہ پا کر انہوں نے اپنی چھوٹی انگلی سے میلانیا کی انگلی کو تھامنا چاہا لیکن خاتون اول نے اسے بھی نظرانداز کر دیا۔

945b011748fff77efd8bca128d687c0e

آخر کار تیسری اور آخری کوشش میں ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تو تھام لیا لیکن اس موقع پر خاتون اول کے چہرے کے تاثرات انتہائی سنجیدہ نظر آئے اور ان میں رتی برابر بھی گرمجوشی نظر نہ آئی۔ اس موقع پر میلانیا نے سفید لباس کے ساتھ بڑا سا سفید ہیٹ پہن رکھا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ میلانیا نے ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو نظرانداز کیا ہے۔ گذشتہ برس مئی میں اسرائیل کے شہر تل ابیب کے دورے کے موقع پر بھی یہی مناظر دیکھنے کو ملے تھے جبکہ فروری میں اوہائیو کے دورے پر جاتے وقت بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں