مانسہرہ میں چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کو حادثہ؛6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

مانسہرہ میں چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کو حادثہ؛6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں
کیپشن: فوٹو فائل

مانسہرہ: بالا کوٹ جاتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکے قافلے میں جانے والی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں جسٹس عمر عطا بندیال کی گاڑی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان زلزلہ زدگان کی صورت حال کے جائزے کے لیے اسلام آباد سے بالا کوٹ جارہے تھے کہ مانسہرہ کے قریب پکوال چوک پر ان کے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چیف جسٹس کے پروٹوکول، رینجرز اور میڈیا کے نمائندوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کا بالاکوٹ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جانے کا فیصلہ
  

حادثہ ایک گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے غیر متوقع بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے زلزلہ متاثرین فنڈز کیس کی سماعت کی۔  دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے بالاکوٹ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا اور درخواست گزاروں کو بھی ساتھ چلنے کی ہدایت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں