ووٹ بیچنے والے ایم پی ایز اگر عدالت گئے تو میں بھی پیش ہوں گا: پرویز خٹک

ووٹ بیچنے والے ایم پی ایز اگر عدالت گئے تو میں بھی پیش ہوں گا: پرویز خٹک
کیپشن: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، فوٹو بشکریہ فیس بک

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ووٹ بیچنے والے ایم پی ایز کو صرف نوٹس بھیجے گئے ہیں، اگر وہ عدالت گئے تو میں بھی عدالت میں پیش ہوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے کہ چیف ایگزیکٹیو سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے استعمال کی کوئی ایس او پی نہیں تھی، ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ اراضی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔ سوالنامہ مل گیا ہے جس کا تفصیلی جواب دوں گا، وزیر اور آفیسرز ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں۔ عام شہری کی طرح سفر کرتا ہوں صرف چار گاڑیاں ہوتی ہیں، میرے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں ہوتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن
 انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کے لیے جماعت اسلامی اور اپوزیشن سے نام مانگے ہیں، بجٹ پر اگر حکومت اور اپوزیشن ایک پوائنٹ پر آئے تو پیش کریں گے ورنہ نہیں۔ احتساب کمیشن کا قائم مقام ڈی جی کام کر رہا ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈی جی ہائی کورٹ لگائے لیکن وہ نہیں مانی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’اب تک پالیسی طاقتور لوگوں کیلئے بنی، ہم کمزور طبقے کیلئے پالیسی بنائیں گے‘
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں