قوانین کی خلاف ورزی ، یوٹیو ب نے 83 لاکھ ویڈیوز اڑا دیں

قوانین کی خلاف ورزی ، یوٹیو ب نے 83 لاکھ ویڈیوز اڑا دیں
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: گوگل کی ویڈیو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نے 3 ماہ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی83 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوٹیوب نے اپنی انفورسٹ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ برس اکتوبر اور دسمبر کے درمیان 83 لاکھ ویڈیوز کو سائیٹ سے ختم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن ویڈیو کو ہٹایا گیا ہے اس میں جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز کے خلاف 91 لاکھ جب کہ نفرت انگیز مواد پر مبنی ویڈیوز کے خلاف 47 لاکھ افراد نے شکایات کی تھیں، ضابطہ کار کی نگرانی کے نظام نے 67 لاکھ ویڈیوز کی نشاندہی کی جسے بعد میں مختلف معائنہ کاروں کو بھیجنے کے بعد تلف کیا گیا۔
یوٹیوب کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے ناظرین کی جانب سے سب سے زیادہ ویڈیوز کے بارے میں شکایت اور ان کی نشاندہی کی گئی ان میں امریکا، روس، برطانیہ، میکسیکو، ترکی، بھارت، برازیل، انڈونیشیا اور سعودی عرب شامل ہیں۔ جب کہ ضائع کی گئی ویڈیوز کے فنگرپرنٹ محفوظ کر لئے گئے ہیں تاکہ اگر یہ ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کی جائیں تو ان کا پتہ چل سکے۔