بلاول بھٹو نے نیب کا قانون ختم کرنے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا

بلاول بھٹو نے نیب کا قانون ختم کرنے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابی منشور پر کام کر رہی ہے۔ اس وقت نیب کا قانون ختم کرنا غلط ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیئر حسین بخاری کے گھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کر رہی ہے۔ 2018 کے الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن
 ن لیگ پوری بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے، پورا بجٹ پیش کر کے ن لیگ آنے والی حکومت کا حق کھا رہی ہے، ن لیگ کی جانب سے پورا بجٹ پیش کرنا انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔ ن لیگ صرف آئندہ چند ماہ کا بجٹ پیش کرسکتی ہے۔ پورا بجٹ پیش کرنا آئندہ حکومت کا کام ہے۔ ن لیگ کے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’اب تک پالیسی طاقتور لوگوں کیلئے بنی، ہم کمزور طبقے کیلئے پالیسی بنائیں گے‘
 انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے جانیوالے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں وہ عزت نہیں ملی، پیپلز پارٹی سے جانے والا کسی مخصوص شخص پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ تین وزرائے اعلیٰ نے کل ایک اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا، چوتھا وزیراعلیٰ بھی اجلاس میں نہیں تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لوٹا ازم جمہوریت کے لیے درست نہیں، عمران خان، نواز شریف کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، دونوں کیخلاف الیکشن لڑونگا۔ اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے، ناراض لوگوں کا معاملہ پارٹی کے اندر کا مسئلہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں