انسٹاگرام صارفین کیلئے ”ڈیٹا ڈاؤ ن لوڈ‘ فیچر متعارف

انسٹاگرام صارفین کیلئے ”ڈیٹا ڈاؤ ن لوڈ‘ فیچر متعارف
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: فیس بک کے فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم ”انسٹاگرام “ نے صارفین کو کے لئے نیا ” ڈیٹا ڈاون لوڈ‘ ‘ فیچر متعارف کرادیا ۔ اس فیچر کے مدد سے کوئی بھی صارف انسٹاگرام پر اپ لوڈ اپنی تصاویر، ویڈیوز، اسٹوریز، پروفائل انفو، کمنٹس اور پیغامات سمیت تمام مواد کی کاپی ڈاؤ ن لوڈ کرسکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ویب سائٹ پر دستیات ہے تاہم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے ذریعے رسائی میں کچھ وقت لگے گا۔
ڈیٹا ڈاو¿ ن لوڈ فیچر تک رسائی کے لئے آپ کو اپنے ڈیسک ٹاپ براوزر میں انسٹاگرام کی ویب سائٹ کھولنی ہوگی،جہاں سے اپنے پروفائل میں جاکر ’Privacy and Security ‘سلیکٹ کرکے پیچ کو اس وقت تک اسکرول ڈاؤن کریں کہ ’Data Download‘ سیکشن میں آجائیں، پھر ’Request Download‘ کو کلک کریں۔

اس کے بعد انسٹا گرام آپ کے تمام ڈیٹا تک رسائی کے لئے ای میل ایڈریس پوچھے گا اور 48 گھنٹوں کے دوران آپ کو ڈاو¿ن لوڈ لنک بھیج دیا جائے گا، جس کی مدد سے آپ اپنے ڈیٹا کی کاپی ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔