کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان اور بھارت 16 جون کو ٹکرائیں گے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان اور بھارت 16 جون کو ٹکرائیں گے
کیپشن: image by facebook
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان اور بھارت 16 جون کو ٹکرائیں گے
کیپشن: image by cricinfo
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان اور بھارت 16 جون کو ٹکرائیں گے
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان اور بھارت 16 جون کو ٹکرائیں گے

دبئی : کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 16 جون کو برمنگھم میں مدمقابل ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ یکم جون کو شروع ہوگا اور 16 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا ، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا 31 مئی کو ویسٹ انڈیز، تین جون کو انگلینڈ ، سات جون کو سری لنکا ، بارہ جون کو آسٹریلیا کو کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول 

 16 جون کو بھارت ، 23 جون کو جنوبی افریقہ ، 26 جون کو نیوزی لینڈ ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کر رہی ہے جبکہ پہلا سیمی فائنل مانچسٹر میں 9 جولائی ، دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا ۔