دبلا ہونے کیلئے ورزش چھوڑیں ، ڈراونی فلمیں دیکھیں!

دبلا ہونے کیلئے ورزش چھوڑیں ، ڈراونی فلمیں دیکھیں!
کیپشن: فوٹو: یاہو امیجز

لندن: اب موٹے افراد کیلئے دبلا ہوناکچھ مشکل نہیں بس انہیں فاقے اور ورزش کرنا چھوڑ کر ڈراونی فلمیں دیکھنا اپنا معمول بنانا ہو گا۔
برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خوفناک فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے۔ایسے لوگ جو ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی ڈراو نی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم سے 113کیلوریز برن ہو جاتی ہیں جو تقریباً آدھے گھنٹے تک کی جانے والی چہل قدمی کے برابر ہے۔
کچھ فلمیں تو موٹے افراد کیلئے زیادہ ہی مفید ہیں جن میں دی کنجورنگ،دی شائننگ، اِٹ،دی ایگزارسٹ ،دی رِنگ اور انسیڈیئس جیسی فلیں شامل ہیں جو 184 تک کیلوریز برن کردیتی ہے۔دوسرے نمبر پر فلم Jaws 161کیلوریزاور ایگزارسٹ 158کیلوریز برن کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر موجودہے۔