پھلوں کے بادشاہ آم کے بارے میں اہم معلومات جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے

پھلوں کے بادشاہ آم کے بارے میں اہم معلومات جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے
کیپشن: پھلوں کا بادشاہ آم، فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں ان کے لئے آم فائدہ مند نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق آم کا مزیدار ذائقہ نہ صرف کھانے میں اچھا لگتا ہے، بلکہ یہ پھل وٹامن اے، آئرن اور پوٹاشیئم جیسے معدنیات سے بھرپور ہے۔ آم جسم کو شوگر کی مطلوبہ مقدار کی فوری فراہمی کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں توانائی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور دن بھر جسم چاک و چوبند رکھتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن
 اس کے علاوہ آم وٹامن سی کا ذخیرہ ہے۔ آم کی یہ خوبی انسان میں قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔ اس میں کثیر تعدار فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔ ایک درمیانے آم میں کُل 150 کیلوریز شامل ہوتی ہیں۔ کھانے کے بعد آم کھانے سے جسم میں کیلوریز بڑھ سکتی ہیں۔ اس لئے رات کے وقت آم کھانے سے پرہیز کریں۔ آم کھانے کا بہترین وقت صبح سے لیکر شام کے درمیان ہے

یہ خبر بھی پڑھیں: شائستہ لودھی نے اپنی پسند کا اظہار کر دیا
 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے آم نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیوںکہ اس میں بلڈ شوگر بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آم کھانے سے وزن بڑھ جانے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ آم کو مناسب مقدار میں کھانا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں