ڈالر کی اونچی اُڑان ۔۔۔بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی اونچی اُڑان ۔۔۔بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: امریکی ڈالر، فوٹو بشکریہ یاہو

کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہونے سے 119 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بدھ کو صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 119 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن
 فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے کی سطح پر برقرار ہے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پھلوں کے بادشاہ آم کے بارے میں اہم معلومات جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں