واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے عمر 16 سال یا زائد ہونا لازم قرار

واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے عمر 16 سال یا زائد ہونا لازم قرار
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا : سمارٹ فون کے مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ نے ایک نیا قانون متعارف کروادیا ہے جس کے تحت 16 سال کے عمر کے لوگ ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
جی ہاں! پہلے 13 عمر سے زائد کے صارفین واٹس ایپ استعمال کرسکتے تھے لیکن اب اس نئے قانون کے تحت اگر آپ 16 سال یا اس سے زیادہ کے ہیں تو آپ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، ورنہ نہیں۔یہ قواعد بنانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ واٹس ایپ کا استعمال چھوٹے بچے نہ کریں تاکہ صارفین کی تعداد کم کرکے لوگوں کے ڈیٹا اور نجی معلومات کی حفاظت کی جائے۔
یورپی یونین کے 28 صوبوں میں واٹس ایپ کے تقریباً 1.5 بلین صارفین ہے جن سے یہ پوچھا جائے گا کہ کیا وہ 16 یا اس سے زائد کی عمر کے ہیں یا نہیں جس کے بعد انہیں آنےوالے کچھ ہفتوں میں ایک نئی پراﺅیسی پولیسی واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنی پڑیں گی۔البتہ یہ بات اب تک رپورٹ میں واضح نہیں کہ واٹس ایپ اس بات کا کیسا پتا لگائے گا کہ کون 16 سال کا یا اس سے ذائد کا ہے یا نہیں اور واٹس ایپ کی حالیہ سروس کی جانب سے بھی ایسی کوئی پولیسی اب تک دیکھی نہیں گئی۔ جبکہ ہوسکتا ہے کہ پولیسی نئے صارفین کیلئے اینڈرائڈ فون میں موجود ہو۔
واٹس ایپ کااس متعلق کہنا ہے کہ’ اس پالیسی اور قانون کے پیچھے ہمارا مقصد یہ ہے کہ صارفین کی تعداد کم کرکے ہم ان کی معلومات کی حفاظت کرسکے۔’یہ معاہدے واٹس ایپ اور یورپ یونین کے درمیان ہوا ہے اسی وجہ سے یہ قانون صرف یورپ یونین کیلئے ہی متعارف کروایا گیا جبکہ دیگر ملکوں میں 13 یا اس سے زائد عمر کے لوگ واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔یہ قانون رواں سال یورپین جنرل ڈیٹا پروٹکشن ریگیولیشن (جی ڈی پی ار) کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔