مجھےنہیں لگتا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں جائیں گے ، خورشید شاہ

مجھےنہیں لگتا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں جائیں گے ، خورشید شاہ
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈ سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مجھے نظر نہیں آتا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں جائیں گے ۔ نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے گی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے سیاسی این آر او کیا تھا، بے نظیر بھٹو نے این آر او کے ذریعے جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور ججز کو بچایا، وہ این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے۔
چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا ذہن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تین وزرائے اعلی نے این ای سی واک آٹ کیا این ای سی میں ہونے والی منظوریوں پر سوالات تو اٹھیں گے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ بجٹ صرف چار ماہ کا دیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کا کیا کرنا ہے آئندہ حکومت دیکھے گی نیب کو ختم کرنا ہے یا قوانین میں ترمیم کرنی ہے یہ آئندہ حکومت دیکھے گی۔