سادہ بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کا طریقہ دریافت

سادہ بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کا طریقہ دریافت
کیپشن: فوٹو: یاہو امیجز

نیویارک :کینسر کی تشخیص کیلئے مہنگے ٹیسٹوں سے جان چھوٹ گئی، سادہ بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا گیا۔
امریکن ایسوسی ایشن برائے کینسر کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے یہ خوش خبری سنائی ہے کہ کینسر کی تشخیص کے لیے اب مہنگے ٹیسٹوں کی ضرور ت نہیں رہی بلکہ اسکا آسان ترین حل نکال لیا گیامریکی سائنسدانوں نے سادہ بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی تشخیص کا طریقہ کار ڈھونڈ نکالا ہے۔
اس ٹیسٹ کو ’ مائع بائیوپسی "کا نام دیا گیا ہے۔اس ٹیسٹ کی مدد سے جسم میں موجود معمولی سے ٹیومر کی تشخیص کی جاسکے۔گیاس طریقہ کار کے دریافت ہونے کے بعد کینسر کے مہلک اثرات سے بچنے میں مدد ملے گی جبکہ بروقت تشخیص کے باعث شرح اموات پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔کمپنی کے مطابق جلد ہی اس ٹیسٹ کو بڑے پیمانے پر کینسر کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جانے لگے گا۔