مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ، رابی پیرزادہ

مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ، رابی پیرزادہ

لاہور :پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ،ہماری فیلڈ میں خواتین بندوں سے زیادہ ہراساں کرتی ہیں۔
ایک ویڈیو پیغام میں گلو کارہ نے کہا کہ میچور خواتین کو کوئی بھی جنسی طور پر ہراساں نہیں کر سکتا۔لوگ چھوٹی بچیوں یا ایسی خواتین کو ہراساں کرتے ہیں جو بولتی نہیں ہیں ،میرے جیسی خاتون یا جو خواتین باتیں کر رہی ہیں ان کو ہراساں کرنے کی کوئی ہمت نہیںکر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خواتین نے ہراساں کیا کیونکہ ہم بندوں سے بچ کر رہتے ہیں لیکن خواتین کس طرح سے گلے ملتی ہیں یا بات کرتی ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا ہماری فیلڈ میں خواتین مردو ں سے زیادہ ہراساں کرتی ہیں۔