کولمبو کے نواح میں دھماکے کی آواز سنی گئی

کولمبو کے نواح میں دھماکے کی آواز سنی گئی
کیپشن: ile photo of Sri Lankan Police

کولمبو: سری لنکا ان دنوں دھماکوں کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور گزشتہ روز سینما میں دھماکہ کے بعد اب دارالحکومت کولمبو کے نواح میں دھماکہ کی آواز سنی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطا بق کولمبو پگوا ٹاو¿ن سے 40 کلو میٹر دور مشرق کی طرف دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے۔

تاہم پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔سری لنکا کے سینٹرل بینک میں بم کی اطلاع پر مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا جب کہ سری لنکا کی کیتھولک چرچ سروسز منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری طرف سری لنکن حکام نے خودکش حملوں کے بارے میں تنبیہ کو نظر انداز کرنے کا اعتراف کر لیا جب کہ صدر میتھری پالا سری سینا نے سیکریٹری دفاع اور پولیس کے سربراہ کو برخاست کر دیا۔واضح رہے کہ اتوار کو کرسچن برادری کے تہوار ایسٹر پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 359 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 39 غیر ملکی بھی شامل تھے۔سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع رووان وجے وردان نے بتایا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور مقامی اسلامی گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی۔

ڈپٹی وزیر دفاع کے مطابق 9 خودکش بمبار تھے اور ایک نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور یقینی طور پر 7،8 سال سے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان یونسیف کے مطابق ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں سے ہلاک ہونے والوں میں 45 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسٹر کے دن تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکوں سے 39 غیرملکی ہلاک، 19 زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔غیر ملکیوں میں دو امریکی، 8 برطانوی، 2 ترکی، 1 پرتگال، 3 بھارتی، 3ڈینش، 1 نیدرلینڈ، 1 جاپان، 1 بیلجئیم، 1 بنگلہ دیش، چین کے 3 جب کہ امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ شہریت رکھنے والے 2 افراد شامل ہیں۔

سری لنکا کو امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خفیہ اطلاعات کےمطابق 9 حملہ آوروں میں سے ایک خاتون تھی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ امریکہ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کےمطابق ایف بی آئی دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکن حکام کی مدد کررہی ہے۔