اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ صاحب اور صاحبہ کی لڑائی پر ڈر ہے اسمبلی میں جھگڑا نہ ہو جائے، اسمبلی میں جوڈو کراٹے کا ماحول ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو صاحبہ کہنا ہلکی پھلکی موسیقی ہے، گدھے کو رنگ کر دینے سے زیبرا نہیں بن جاتا، بلاول چڑ چڑا ہوا ہے چیکو سامنہ بنا کر ناراض ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسد عمر محنتی آدمی ہیں چاہتا ہوں انہیں دوبارہ عمران خان کا بازو بنادوں۔ وزیراعظم اور چوہدری نثار ایک دوسرے سے خوش نہیں۔