لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مستقل ضمانت دینے کی استدعا کر دی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کے معاملے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی مکمل صحت یابی 6 ہفتوں میں ممکن نہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 6 ہفتے کی ضمانت دی تھی۔