چمن : نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک خاتون ورکر ہلاک ، سرچ آپریشن شروع

چمن : نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک خاتون ورکر ہلاک ، سرچ آپریشن شروع
کیپشن: image by facebook

چمن : چمن میں پولیو مہم کے دوران ایک خاتون پولیو ورکر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں پولیو مہم کے دوران ایک خاتون پولیو ورکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ، مہم کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون پولیو ورکر کو ہلاک کر دیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر سعید غنی آغا نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پہاڑی علاقے سے پولیو ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو خواتین پولیو وکرز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ دوسری زیر علاج ہے ، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

فائرنگ کرنے والے افراد تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے ، چمن میں پولیو مہم کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے ۔