آئی پی ایل : ایشون ، ویرات کوہلی کے درمیان جھگڑا ، شائقین حیران رہ گئے

آئی پی ایل : ایشون ، ویرات کوہلی کے درمیان جھگڑا ، شائقین حیران رہ گئے
کیپشن: image by facebook

ممبئی : آئی پی ایل 2019 کے میچ میں ایشون اور ویرات کوہلی آمنے سامنے آگئے ، دونوں کی جانب سے غصے کے اظہار شائقین حیران رہ گئے۔

تفیصلات کے مطابق آئی پی ایل 2019 کے میچ میں کنگز الیون پنجاب اور بنگلورو ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان چپقلش پر شائقین حیران رہ گئے ۔

میچ کے اختتامی اوور میں کنگز الیون پنجاب کے کپتان ایشون بیٹنگ کر رہے تھے اور آخری اوور میں ستائیس رنز درکار تھے ، ایشون نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا دیا اور دوسری گیند پر سٹروک سیدھا کوہلی کے ہاتھ میں گیا۔

انھوں نے غصے سے ایشون کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کر دیا جس پر ایشون بھی غصے میں آگئے اور اپنا گلوز اٹھا کر ڈگ آئوٹ کی جانب پھینک دیا ۔

میچ انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے رویے کو نامناسب اور جینٹلمنز گیمز کے قوانین کے خلاف قرار دیا ہے ۔