دلجیت دوسانج کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

دلجیت دوسانج کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: image by Twitter

ممبئی : بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج نے اپنے نئے گانے کے دو بول شیئر کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے نئے گانے " کیلی پلس کرینا " کے متعلق بتا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، شائقین ان کے نئے گانے میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

دلجیت نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کے کچھ بول مداحوں کی نظر کیے ہیں جن کو شائقین کافی زیادہ سراہا رہے ہیں ۔

7dcac1f7350506611f5571a8f2cb2c86

دلجیت سنگھ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گانے کے بول اس طرح لکھے ہیں کہ تھوڑی کیلی ادھی کرینہ کپور ، تیری ورگی نہ کوئی ہے کوئی ہور ، آجا آجا مینو تیری ہے لوڑ ، میچ یور چنی ود کرسچیئن ڈییور ،

دلجیت اور کرینہ کپور نے پنجابی فلم اڑتا پنجاب میں انٹری دی تھی جس کے بعد وہ اب نئی فلم گڈ نیوز میں اکٹھے جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔