ڈاکٹر عامر لیاقت پی ٹی وی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

ڈاکٹر عامر لیاقت پی ٹی وی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے
image by facebook

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت پی ٹی وی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت پاکستان ٹیلی ویژن سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں توہین عدالت کے کیس میں بری کیا جا چکا ہے جبکہ اس سے قبل ان پر نفرت آمیز  پیغامات تشہیر کرنے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت سپریم کورٹ میں اپنا معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں جس میں انھوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ کسی قسم کی نفرت آمیز تقریر اور بیانات سے گریز کریں گے ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے حال ہی میں دوسری شادی بھی کی ہے جس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ان پر کافی زیادہ تنقید ہوتی رہی ہے ۔