آئی پی پیز و رپورٹ منظر عام پر لانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، شیخ رشید

آئی پی پیز و رپورٹ منظر عام پر لانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، شیخ رشید
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی، موکل کہتے ہیں شہباز شریف کی بچت نہیں، آصف زرداری سمجھ دار ہیں اس لئے گھونسلے میں چلے گئے ہیں، 6 ہزار ارب کی کرپشن میں سب رگڑے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی پی پیز و دیگر رپورٹس منظر عام پر لانے کا کریڈٹ عمران خان کو دیں، شہباز شریف کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے، وہ جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، ان کی اپنی بھتیجی کے ساتھ نہیں بنتی، شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہدخاقان کو بنا دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  یقین جانیں آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ 3، 2 ماہ سیاست کیلئے نہیں ہیں، آصف زرداری گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ٹرینوں کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی تھیں، لاک ڈاؤن، ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ 10 مئی کو ہوگا، لاک ڈاؤن کھلا تو 24 گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے۔