شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی، شیخ رشید

شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی، شیخ رشید
کیپشن: آئی پی پیز و دیگر رپورٹس منظر عام پر لانے کا کریڈٹ عمران خان کو دیں، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی، موکل کہتے ہیں شہباز شریف کی بچت نہیں، آصف زرداری سمجھ دار ہیں اس لئے گھونسلے میں چلے گئے ہیں، 6 ہزار ارب کی کرپشن میں سب رگڑے جائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی پی پیز و دیگر رپورٹس منظر عام پر لانے کا کریڈٹ عمران خان کو دیں، شہباز شریف کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں، شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے، وہ جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا اور ان کی اپنی بھتیجی کے ساتھ نہیں بنتی، شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہدخاقان کو بنا دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا یقین جانیں آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں اور آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ 3، 2 ماہ سیاست کیلئے نہیں ہیں، آصف زرداری گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹرینوں کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی تھیں، لاک ڈاؤن، ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ 10 مئی کو ہو گا، لاک ڈاؤن کھلا تو 24 گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے۔