لاہور،کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور،کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
کیپشن: لاہور،کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
سورس: file

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافے لاہور، کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق لاہور کے مزید 15علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا  جبکہ حیدرآباد کی8یونین کونسلز میں بھی  اسمارٹ لاک ڈاؤن  لگایا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے نوٹیفکیشن  کے مطابق لاوہر کے علامہ اقبال ٹاؤن کے 2 علاقوں ،عزیز بھٹی زون کے 7 ،کینٹ کے  2 علاقوں میں  سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ  کے باعث  ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ  کیا گیا ہے۔گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی یونٹس میں لاک ڈاؤن  ہے ۔

  لاک ڈاؤن 8 مئی تک ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں لگایا گیا ہے۔ چاروں ٹاؤنز میں کورونا کے 46 مریض ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے افراد کو ماسک لازمی پہننا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

حیدرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون میں 8یوسیز میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، ماسک کی پابندی لازمی ہوگی،میڈیکل اسٹورز اور اشیا ضروریہ کی دکانیں ایس او پیز کے مطابق کھلی رہیں گی۔