پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: file

ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے  تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ میں  پاکستان کو سیریز بچانے کے لئے لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک سے برابر ہے۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہرارے میں پاکستان نے پہلا میچ گیارہ رنز سے جیتا تھا جبکہ جمعے کو میزبان ٹیم نے 19رنز سے حیران کن فتح حاصل کی۔

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی ٹیم اس کے مقابلے میں صرف 99 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔

زمبابوے نے پہلی بار پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرایا تھا ۔ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے کے خلاف ایک سیریز میں دو میچ نہیں جیتے ہیں۔ 

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن پورا کریڈٹ زمبابوے کو ‏جاتا ہے کہ وہ عمدگی سے میچ میں واپس آئے۔ وکٹ پہلے جیسا ہی تھا اس میں کوئی خامی نہیں تھی البتہ پیس زیادہ تھا لیکن ‏یہ کوئی بہانہ نہیں ہے ہم اچھا نہیں کھیل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل ٹیم ہیں اور کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا ورلڈکپ قریب ہے ‏ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔یہ شکست بڑی تکلیف دہ ہے۔