پاکستان کا زمبابوے کو فتح کے لیے 166 رنز کا ہدف

پاکستان کا زمبابوے کو فتح کے لیے 166 رنز کا ہدف

ہرارے :پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے لیے 166رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد رضوان اور  کپتان بابر اعظم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

ہرارے میں کھیلے جا رہے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو کھلایا گیا ۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شرجیل خان نے کیا ۔شرجیل خان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کپتان بابر اعظم نے 52 رنز بنائے اور آخری اوور کی تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان صرف ایک گیند کھیل سکے اور بڑی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ بھی باؤنڈری پر کیچ تھما بیٹھے۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ ہرارے میں پاکستان نے پہلا میچ گیارہ رنز سے جیتا تھا جبکہ جمعے کو میزبان ٹیم نے 19رنز سے حیران کن فتح حاصل کی۔

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی ٹیم اس کے مقابلے میں صرف 99 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔

زمبابوے نے پہلی بار پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرایا تھا ۔ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے کے خلاف ایک سیریز میں دو میچ نہیں جیتے ہیں۔