عمران خان مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو

عمران خان مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو
کیپشن: عمران خان مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو
سورس: فائل فوٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں اور گھر جائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر کےحکمران اپنےعوام کے فائدے سوچتے ہیں اور عمران خان چندہ لینے کی نئی ترکیبوں پر غور کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے حکم پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کے جرائم کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر عمران خان کو ان والدین کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں جو بچوں کے اسکول کی فیس تک ادا نہیں کر پا رہے، تبدیلی یہ ہے کہ سرمایہ دار دوستوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دے کر عام آدمی کو مہنگائی کے شکنجے میں کس دیا جائے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں سوفیصد سے زائد اضافہ عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لینے کے مترادف ہے اور غریب کی آواز بننا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے، عمران خان نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 68 روپے زیادہ دینے والے عام آدمی کو روٹی کے نوالے تک سے محروم کرنے کی کوشش کی جب حکمران خود چور ہوتا ہے تو ملک میں مافیا بے لگام ہوکر زیادہ منافع کے حصول کے لئے ہر چیز مہنگی کر دیتا ہے۔