بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ہرارے: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 2,000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ 
بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔ بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جبکہ ان سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ 
بابراعظم مجموعی طور پر ٹی 20انٹرنیشنلز میں 2000 رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بلے باز ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کیخلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں 46 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے52 رنز بنا کر حاصل کیا۔