حکومت کے پاس عیاشی کیلئے پیسےہیں مگر ویکسین کیلئے نہیں : احسن اقبال

حکومت کے پاس عیاشی کیلئے پیسےہیں مگر ویکسین کیلئے نہیں : احسن اقبال
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عیاشی کیلئے پیسے ہیں مگر کورونا ویکسین کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج اشتہار دینا پڑے گا کہ حکومت کدھر ہے؟ اس وقت ملک میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، لیکن بدقسمتی سے حکومت کے پاس عیاشی کیلئے پیسے ہیں، ویکسین کیلئے نہیں ہیں۔ 
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر سنجید ہ اور کنفیوز حکومت ہے، اگر کورونا ایس اوپیز کیلئے بھی فوج کی ضرورت ہے تو سول ادارے کس لئے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں لیکن انتظار ہے عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او کب دیں گے ؟ پی ڈی ایم کی تحریک پر زور طریقے سے آگے بڑھے گی۔