عمران خان نے این آر او کیلئے آصف زرداری سے رابطہ کیا تھا: فیصل کریم کنڈی 

عمران خان نے این آر او کیلئے آصف زرداری سے رابطہ کیا تھا: فیصل کریم کنڈی 
سورس: File

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران خان نے این آر او کیلئے آصف زرداری سے رابطہ کیا تھا لیکن زرداری صاحب نے انہیں این آر او نہیں دیا اور ایسلوٹلی ناٹ کہا ۔ پی ٹی آئی ایم این اے مستعفی ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  ساڑھے تین سال سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آئین نہیں پڑھ سکے۔ ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں جس نے آئین توڑا اس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔ جلسے جلوس کرنا ہر پارٹی کا آئینی حق ہے وہ صبح بھی جلسہ کرے شام کو بھی لیکن آئین ہاتھ میں نہیں لینا۔ 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دوسروں نے رابطہ کیا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم نہ بنائیں۔ ہم سے الیکشن کمیشن نے جو بھی دستاویزات مانگی ہم نے انکو دی۔ آپ تو صادق اور آمین تھے آپ بھی اپنی تلاشی دیں۔  آج سوشل میڈیا پر پاک آرمی کے خلاف تحریک چل رہی ہے انڈیا کا ایجنڈا ہے۔آج میڈیا کا کوئی اینکر انکے خلاف بات کرے تو انکے گھروں کے باہر احتجاج کرواتے ہیں۔

افضل ندیم چن نے کہا کہ تازہ ترین حملہ الیکشن کمیشن پہ ہے۔  فضل عباس میں اہم میٹنگ میں بلایا گیا اور بتایا گیا کہ شاید اپوزیشن مان جائے ۔فضل عباس مینگل نے انکو کہا میں غلط پریکٹس کا حصہ نہیں بنوں گا تو انکو ود ڈرا کردیا۔ ابھی تک موجودہ حکومت نے کوئی حلقہ بندی نہیں کرائی صرف انکے کیسز کے نتائج آئے تو ناراضگی شروع ہوگئی ۔ ڈسکہ الیکشن اور فیصل واوڈا سے فارن فنڈنگ تک ناراضگی چل کر آگئی۔ 

مصنف کے بارے میں