شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹویٹ عمران خان کے خلاف احتجاج تھا: شاہد آفریدی 

شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹویٹ عمران خان کے خلاف احتجاج تھا: شاہد آفریدی 
سورس: File

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی نے میگا سٹارز لیگ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس اوورز پر مشتمل ہوگی ۔اس لیگ کے پیچھے ایک بڑا مقصد ہے۔لیگ میں جو بھی مالی سپورٹ ملے گی اس سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میگا سٹارز لیگ کے ذریعے ہمارے سپورٹس جرنلسٹ کو بھی سپورٹ کریں گے ۔ امید ہے تمام لوگ مل کر اس لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پی سی بی ایک الگ باڈی ہونی چاہیے۔ پی سی بی کو اسلام آباد تک نہ لیکر جایا جائے۔ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ہو یا ایسوسی ایشن کرکٹ کھلاڑیوں کا فائدہ ہونا چاہیے۔ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹرز کی فلاح ہو۔ چاہیں گیں کہ پی سی بی تین چار میچز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹیڈ کھلاڑیوں کو ایم ایس ایل کھیلنے کی اجازت دے۔ 

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب پی ایس ایل نہیں ایم ایس ایل کھیلوں گا۔اس لیگ میں ہم جیسے ریٹائرڈ کھلاڑی اچھا کھیل سکتے ہیں۔شہباز شریف کو ٹوئٹ میں مبارکباد دی لیکن اس میں عمران خان کے خلاف احتجاج بھی تھا اس پر پھر بات ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں