کیا نواز شریف واپس آ رہے ہیں؟سابق وزیر اعظم کو نیا پاسپورٹ جاری

کیا نواز شریف واپس آ رہے ہیں؟سابق وزیر اعظم کو نیا پاسپورٹ جاری
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی معیاد دس سال ہوگی۔نواز شریف کو ڈپلومیٹک نہیں بلکہ عام کیٹگری میں پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق نواز شریف کو پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر ہنگامی طور پر جاری کیا گیا ۔حکومت کی تبدیلی کے بعد نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے حکم دیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے کہا تھا نواز شریف اور اسحاق ڈار عید کے بعد واپس آجائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں